ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جادھوکوبتایاپاکستان کے لیے دہشت گرد، پھر آدھے گھنٹے میں نریش اگروال کایوٹرن،پارلیمنٹ سے سڑک تک مچاہنگامہ،اپنی پارٹی نے بھی چھوڑاساتھ

جادھوکوبتایاپاکستان کے لیے دہشت گرد، پھر آدھے گھنٹے میں نریش اگروال کایوٹرن،پارلیمنٹ سے سڑک تک مچاہنگامہ،اپنی پارٹی نے بھی چھوڑاساتھ

Wed, 27 Dec 2017 21:47:52    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کلبھوشن جادھوکو لے کراپنے بیان پرہنگامے کے بعد سماج وادی پارٹی کے لیڈرنریش اگروال بیک فٹ پردکھائی دے رہے ہیں۔پہلے انہوں نے جادھو کے ساتھ پاکستان کے رویہ کو صحیح ٹھہرانے والا بیان دیا تھا، لیکن جب اس پر ان کی اپنی پارٹی سمیت بی جے پی اور دوسری جماعتوں کے رہنماؤں نے تنقید کی تو ان کے سر بدل گئے۔ اپنے بیان میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نریش اگروال نے کہا تھاکہ اگر انہوں نے (پاکستان)کلبھوشن جادھو کو دہشت گردماناہے، تو وہ اس حساب سے ہی برتاؤ کرے گا،ہمارے ملک میں دہشت گردوں کے ساتھ اس طرح کی سختی کی جانی چاہیے ۔پاکستانی قیدوں میں سینکڑوں ہندوستانیوں کو بند کر دیا گیا ہے،ایسے میں ان کی بھی بات ہونی چاہئے صرف جادھوکی نہیں۔نریش اگروال کے اس بیان پر بی جے پی نے انہیں گھیر لیا۔بی جے پی کے لیڈر گری راج سنگھ نے ان کے بیان کو شرمسار کرنے والا بتایا تو سبرامنیم سوامی نے معافی نہ مانگنے پر پارلیمنٹ کی رکنیت رد کئے جانے کی مانگ کر ڈالی،یہاں تک کہ ان کی اپنی پارٹی نے بھی بیان کی مذمت کی ہے۔اس کے بعد نریش اگروال نے اپنے بیان پرصفائی دی اور یہاں تک کہ ایک گھنٹہ گزرنے سے پہلے ہی ان کے سربدلتے دکھائی دئے۔اپنی صفائی میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرکارنام کی کوئی چیزنہیں ہے۔ فوج اور آئی ایس آئی کی حکمرانی ہے،ہمیں پاکستان سے انسانیت کی توقع نہیں کرنی چاہئے،لہذا میں کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اپنے دہشت گردوں کے ساتھ سخت رویہ اپنانا چاہئے۔


Share: